چلی چکن اجزا ء
۔چکن بونلیس( کیوب کٹنگ) 500گرام
۔نمک حسبِ ذائقہ
۔لیموں کا رس ڈیڑھ کھانے کے چمچ
۔ادرک لہسن پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
۔میدہ ایک کھانے کا چمچ
۔کارن فلور ایک کھانے کا چمچ
۔کالی مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
۔سویا سوس دو کھانے کے چمچ
۔انڈا ایک عدد
۔کھانے کا تیل تین کھانے کے چمچ
۔لہسن ایک کھانے کا چمچ
۔پیاز(لارج کیوب کٹنگ ) آدھا پیاز
۔سبز شملہ مرچ(لارج کیوب کٹنگ ) آدھی
۔ٹماٹر (لارج کیوب کٹنگ ) ایک عدد
۔پیلی شملہ مرچ (لارج کیوب کٹنگ ) آدھی
۔چلی سوس ایک کھانے کا چمچ
۔ٹماٹو کیچپ دو کھانے کے چمچ
۔چکن پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
۔چینی ایک چائے کا چمچ
۔ہرا پیاز بطور گارنش
چلی چکن ترکیب
۔ ایک برتن میں چکن لیں اس میں نمک ،لیموں کا رس،ادرک لہسن پیسٹ ،میدہ ،کارن فلور ،کالی مرچ پسی ہوئی ،سویا سوس ایک کھانے کا چمچ اور انڈا ڈا ل کر ملا لیں اور پندرہ سے بیس منٹ فریج میں رکھ دیں ۔
۔ ایک پین میں کھانے کا تیل لیں اس میں تیار کیا ہوا چکن ڈال کر گولڈن براؤن ہونے تک ڈیپ فرائی کر لیں۔
۔ اب ایک پین میں کھانے کا تیل لیں اوراس میں لہسن ڈال کر لائٹ براؤ ن ہونے تک فرائی کر لیں ۔
۔ اب اس میں پیاز،سبز شملہ مرچ ،ٹماٹر اور پیلی شملہ مرچ ڈا ل کر ہلکا ساپکا لیں اور اس میں فرائی کیا ہوا چکن ،چلی سوس ،سویا سوس ایک کھانے کا چمچ،ٹماٹو کیچپ ،چکن پاؤڈر اور چینی ڈال کر دو سے تین منٹ تک پکائیں ۔
۔ اب اس میں ہرا پیاز بطور گارنش استعمال کر لیں
اُبلے ہوئے چاولوں کے ساتھ پیش کریں
آپکی مزیدار چلی چکن تیا ر ہے ،
Subscribe to:
Post Comments
(
Atom
)
0 comments:
Post a Comment